ڈبل روٹی کا استعمال صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے ،جانئے
طبی ماہرین کے مطابق عام عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ڈبل روٹی مریضوں کے کھانے کیلئے بہترین اور نرم غذا ہے جبکہ یہ تاثر نہایت غلط ہے
لاہور(نیٹ نیوز)غذائی ماہرین کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سٹارچ اور کاربوہائیڈریٹس کی زیادتی ہونے کے سبب ڈبل روٹی کا استعمال معدے اور نظام ہاضمہ کیلئے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ، ڈبل روٹی میں فائبر اور گندم میں پائے جانے والی غذائیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں انسان متعدد بیماریوں میں گھِر سکتا ہے ۔ تحقیق میں وائٹ اور براؤن بریڈ کے درمیان موازنہ بھی کیا گیا ،معلوم ہوا کہ دونوں طرح کی ڈبل روٹی کے فوائد صحت پر یکساں تھے البتہ براؤن بریڈ کو وزن کم کرنے اور آنتوں کے کینسر میں مبتلا افراد کیلئے قدرے بہتر جبکہ وائٹ بریڈ کو قبض، معدے میں درد اور نظام ہاضمہ سے متعلق دیگر چھوٹی موٹی شکایت کا سبب پایا گیا۔