دنیا میں سب سے لمبی زبان والا کیڑا نئی نوع قرار

دنیا میں سب سے لمبی زبان والا کیڑا نئی نوع قرار

چارلس ڈارون نے انیسویں صدی میں اپنے سائنسی سفر کے دوران ایک بھنورے کا ذکر کیا تھا اور اب معلوم ہوا کہ سب سے لمبی زبان والا یہ کیڑا ایک بالکل نئی نوع ہے جس کا اندراج سائنسی لٹریچر میں نہیں کیا گیا تھا

لندن(نیٹ نیوز)اس بھنورے کو ڈاروِن موتھ بھی کہا جاتا ہے ۔ اس بھنورے کا سائنسی نام زینتھوپان پریڈکٹا ہے جس کی زبان 30 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے ۔ یہ بھنورا مڈغاسکر میں پایا جاتا ہے اور صرف خاص پھول کا رس پیتا ہے ۔ اس پھول کا نام سٹار آرچڈ ہے جس کی لمبی نلکی نما ساخت ہوتی ہے اور اس رس کو چوسنے کیلئے قدرت نے اسے غیرمعمولی طویل زبان دی ہے ۔ لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے ماہر ڈیوڈ لیس اوران کے ساتھیوں نے جینیاتی اور ظاہری شکل کی بنا پر اسے بھنورے کی ایک بالکل نئی قسم قرار دیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیڑے کی زبان آرچڈ پھول جتنی ہی طویل ہوتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں