88سالہ شخص فٹبال کھیلنے کا شوقین ،گول کیپر بن گیا

88سالہ شخص فٹبال کھیلنے کا شوقین ،گول کیپر بن گیا

لندن کے ایک 88سالہ بزرگ شہری نے شوق کا کوئی مول نہیں کا محاورہ سچ ثابت کردکھایا

لندن(نیٹ نیوز )عمومی طور پر فٹ بالر کا کیریئر تیس سے چالیس سال کے درمیان ہوتا ہے ، بعد ازاں وہ اس کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلیتا ہے کیونکہ اس کی جسمانی صحت سے مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔مگر برطانیہ کی لنڈڈنو ویلز سے تعلق رکھنے والے معمر ترین فٹ بالر کیمسل اٹھاسی سال کی عمر میں بھی کلب کے لئے گول کیپنگ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فٹ بالرز کے لئے اس کی عمر جسمانی سرگرمیوں کو کسی صورت کم نہیں کرسکتی ،مجھے اس کھیل سے عشق ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں