نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کھیلوں کےسب سےبڑے پروگرام کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوکاآج افتتاح ہوگا
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوکاآغازکریں گے
  • بریکنگ :- منصوبےکےپہلےمرحلےمیں ہاکی،کرکٹ اورفٹبال سمیت 12کھیل شامل
  • بریکنگ :- 11سے25سال کےنوجوانوں بشمول خواتین کےلیےکھیلوں کےمقابلےمنعقد ہوں گے
Coronavirus Updates

امریکہ میں روبوٹ کتے اب جدید اسلحہ چلانے لگے

امریکہ میں روبوٹ کتے اب جدید اسلحہ چلانے لگے

دنیا اخبار

امریکہ میں روبوٹ کتے اب جدید اسلحہ بھی چلانے لگے

واشنگٹن (نیٹ نیوز)ان کتوں کی مدد سے مقررہ ہدف پر باآسانی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔امریکہ میں روبوٹ ڈاگ کو سنائپر رائفل سے لیس کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پولیس اور مسلح افواج کی کسی بھی کارروائی کے دوران ان کی معاونت کرنا ہے ۔ فلاڈیلفیا کی ایک کمپنی نے چار ٹانگوں والے روبوٹ کی کمر پر 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر کی گن فٹ کردی ہے ، اس روبوٹک ڈاگ کو امریکہ کے ایک تجارتی شو میں متعارف کرایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈاگ روبوٹ گن کے ذریعے خودکار طریقے سے کسی انسان کی مدد کے بغیر ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور 3 سے 4 کلومیٹر دور بیٹھ کر روبوٹ میں موجود گن سے فائرنگ کی جا سکتی ہے ۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈاگ روبوٹ دن اور رات دونوں وقتوں میں ایک جیسا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement