دوسری ورلڈوارمیں تباہ ہوئے گھر سے سالم کیک برآمد

دوسری ورلڈوارمیں تباہ ہوئے گھر سے سالم کیک برآمد

ماہرین آثار قدیمہ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران فضائی حملے میں تباہ ہونے والے قصبے کے ملبے سے بادام و اخروٹ سے بنا کیک درست حالت میں برآمد کرلیا ہے

فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)ماہرین آثار قدیمہ کے لیزار رین اور ڈورس موہرن برگ کے مطابق 79 سال بعد ایک گھر کے تہہ خانے سے ملنے والا مومی کاغذ میں لپٹا اخروٹ و بادام سے بنا یہ کیک اگرچہ فضائی حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے جل کر سیاہ ہوچکا ہے لیکن ابھی تک محفوظ حالت میں ہے ، جب کہ اس کے اندر بھرے ہوئے میوہ جات اور چینی سے بنائے گئے نقش و نگار بھی ابھی تک واضح دکھائی دے رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں