مرغی بلی کے بچوں کی پرورش کرنے لگی، ویڈیو وائرل
مرغی نے بن ماں کے بلی کے بچوں کی ماں کی کمی پوری کردی اور ان کی پرورش کی ذمہ داری سنبھال لی
لاہور(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید مرغی نے بلی کے ننھے منے بچوں کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے ۔اس مرغی نے بلی کے بچوں کو بالکل اسی طرح اپنے پروں میں چھپا رکھا ہے جیسے وہ اپنے چوزوں کو گرمی پہنچانے اور اور ان کی حفاظت کیلئے رکھتی ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشگوار حیرت اور پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ صارفین اس ویڈیو پر محبت بھرے کمنٹس بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بلی ایک ایسا جانور ہے جو فطری طور پر مرغی اور ان جیسے جانوروں کا ازلی دشمن ہے ، اب تک مرغی کو بلیوں کی خوراک بنتے ہی دیکھا گیا ہے لیکن اس مرغی نے اپنی دشمن کے بچوں کو اپنا لیاہے ۔