آسیب زدہ گھر میں رہنے کا معاوضہ 40 ہزار روپے یومیہ

آسیب زدہ گھر میں رہنے کا معاوضہ 40 ہزار روپے یومیہ

چین کی ریئل اسٹیٹ کمپنیاں آسیب زدہ مکانات فروخت کرنے کیلئے معاوضے پر ایسے بے خوف افراد کی خدمات حاصل کرتی ہیں

بیجنگ(نیٹ نیوز)جو وہاں کچھ دن اکیلے گزار کر حلفی بیان دیتے ہیں کہ وہ مکان ‘‘آسیب سے پاک’’ ہیں اور کوئی بھی فرد انہیں گھبرائے بغیر خرید سکتا ہے ۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کیمطابق بعض تجربہ کار ‘‘ماہرین’’ اپنی خدمات کا معاوضہ ایک یوآن (تقریباً 28 روپے پاکستانی) فی منٹ کے حساب سے وصول کرتے ہیں۔وہ عموماً ایک مبینہ آسیب زدہ مکان میں 24 گھنٹے اکیلے رہ کر گزارتے ہیں جس کا معاوضہ 1440 یوآن (تقریباً 40 ہزار پاکستانی روپے ) بنتا ہے ۔اس دوران وہ متعلقہ کمپنی سے ویڈیو کال پر رابطے میں بھی رہتے ہیں اور مکان کے مختلف حصوں میں گھوم پھر کر ثابت کرتے ہیں کہ وہاں بھوت جیسی کوئی چیز نہیں پائی جاتی جس کے بعد مکان زیادہ قیمت پر فروخت کرنا خاصا آسان ہوجاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں