تھائی لینڈ کی فوڈ چین نے بھنگ والا پیزا متعارف کر ا دیا
تھائی لینڈ کی مشہور فوڈ چین نے بھنگ والا پیزا متعارف کروا دیا جس کا نام ’کریزی ہیپی پیزا‘ رکھا ہے
بنکاک (نیٹ نیوز)دنیا بھر کے ماسٹر شیف کے نئے نئے پکوان بنانے کے لیے تجربات جاری ہیں جس کے نتیجے میں کھانے پینے کی نت نئی اقسام سامنے آرہی ہیں۔تھائی لینڈ کی ایک مشہور فوڈ چین کمپنی نے ’کریزی ہیپی پیزا‘ کے نام سے پیزا کی ایک منفرد قسم متعارف کرائی ہے جس میں بھنگ سے پیزا کی سجاوٹ کی جاتی ہے ۔جی ہاں! اب تھائی لینڈ میں بھنگ والا پیزا بھی فروخت ہوگا، جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس پیزا کو کھانے سے گاہکوں پر نشہ نہیں چڑھے گا۔کمپنی نے 9 انچ کے پیزا کی قسم499بھاٹ یعنی 2615 روپے پاکستانی رکھی ہے ۔کمپنی کیمطابق یہ تجربہ بہت اچھا رہا اور اب گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔