گندے پانی سے مائیکروپلاسٹک الگ کرنیوالے انوکھے سپیکر

گندے پانی سے مائیکروپلاسٹک الگ کرنیوالے انوکھے سپیکر

انڈونیشیائی انجینئروں نے گندے پانی میں موجود پلاسٹک کے باریک ذرّے الگ کرنے کیلئے ایک نئی ٹیکنالوجی ایجاد کرلی ہے

سیاٹل(نیٹ نیوز)جس میں خاص طرح کے سپیکر استعمال کرتے ہوئے ، آواز کی طاقت سے کام لیا جاتا ہے ۔ یہ ایجاد سیپولوہ نوپمبر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے انجینئر دھانی عارفانتو اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے جس کا پروٹوٹائپ ‘‘اکوسٹیکل سوسائٹی آف امریکا’’ کے 181 ویں اجلاس میں پیش کیا گیا ہے ۔یہ پروٹوٹائپ دو سپیکروں پر مشتمل ہے جن سے خاص فریکوینسی والی آواز کی لہریں ایک ساتھ خارج ہوتی ہیں جو ایک پتلی نلکی میں آہستگی سے بہتے ہوئے پانی پر دباؤ ڈالتی ہیں۔صوتی لہروں کے دباؤ اور تھرتھراہٹ کی وجہ سے پانی میں شامل مائیکرو پلاسٹک الگ ہوجاتا ہے ۔ عارفانتو کے مطابق، یہ پروٹوٹائپ ایک گھنٹے میں 150 لیٹر پانی کی صفائی کرسکتا ہے ۔ اب وہ اس پروٹوٹائپ کو مزید بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں