شادی میں آتشزدگی کے باوجود مہمان دعوت اڑاتے رہے

شادی میں آتشزدگی کے باوجود مہمان دعوت اڑاتے رہے

بھارت کی شادی میں آتشزدگی کے باوجود مہمانوں کی جانب سے دعوت اڑانے کے عمل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے

مہاراشٹر(نیٹ نیوز)مہاراشٹر کے شہر بھوانڈی میں شادی کی ایک تقریب میں برابر کے ہال یا غالباً اسی ہال میں لگنے والی آگ سے جہاں کچھ لوگ مضطرب ہوئے وہیں دو افراد کو قورمہ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ دعوت میں شریک ایک شخص پیچھے مڑکر دیکھتا ہے لیکن اس کے باوجود مفت کی دعوت کا سلسلہ جاری رکھتا ہے ۔ مجموعی طور پر اس ویڈیو میں دو افراد کھانا کھاتے نظر آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ آگ پٹاخوں سے لگی جس سے کئی لوگ خوف کے شکار ہوئے لیکن دو افراد نے کھانا نہیں روکا اور اپنی آتشِ شکم کو بجھانے کا عمل جاری رکھا۔اس شدید آگ کی لپیٹ میں دو موٹرسائیکل، میز اور کرسیوں سمیت پردے اور ٹینٹ جل کر خاک ہوگئے ۔ چار فائرٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں