خوبصورتی کیلئے انجکشن لگانے پر 40اونٹ مقابلہ حسن سے باہر

 خوبصورتی کیلئے انجکشن لگانے پر 40اونٹ مقابلہ حسن سے باہر

سعودی عرب میں اونٹوں کے مشہورمقابلہ حسن میں اونٹوں کوخوبصورت بنانے کے لئے خصوصی انجکشن استعمال کرنے پر40 سے زائد اونٹوں کو نااہل قراردے دیا گیا

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں حکام نے کریک ڈاؤن کیا اوراونٹوں کوجھریاں دورکرنے والے بوٹوکس انجکشن لگانے ، فیس لفٹ اوردیگرچھوٹی موٹی سرجری پر40 سے زائد اونٹوں کو مقابلے کے لئے نااہل قراردے دیا۔سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اورخوبصورت بنانے کے لئے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عائد ہے ۔اونٹوں کے مقابلہ حسن میں اونٹ کوفاتح قراردینے کے لئے اس کا سر،گردن، کوہان اورقد وغیرہ دیکھا جاتا ہے ۔ اونٹوں کے مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو66ملین ڈالرکا انعام ملتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں