فرعون کی 3ہزار سال قدیم ممی کے پیٹ میں سونا دفن

فرعون کی 3ہزار سال قدیم ممی کے پیٹ میں سونا دفن

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر میں 3 ہزار سال قدیم ممی کے راز دریافت کرلئے گئے۔

 اس ممی کو 1881 میں دریافت کیا گیا تھا تاہم ابھی تک اسے کھولا نہیں گیا تھا۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فرعون امنحتب اول کی ممی کی باقیات کا معمہ سائنس دانوں نے 33 سو برس بعد حل کرلیا ہے ، انہوں نے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کی مدد سے مصر کے فرعون کا ایسا راز دریافت کرلیا جس پر اب تک پردہ پڑا ہوا تھا۔سائنس دانوں نے بتایا کہ فرعون امنحتب اول کی ممی کے پیٹ میں سونا بھرا ہوا ہے جوفراعنہ کے 18 ویں خاندان کا دوسرا حکمران تھا اور 1504 یا 1506 قبل مسیح میں مرگیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں