مائیکرو ویو اوون، انجینئر پرسی سپینسر کی حادثاتی ایجاد
نیو یارک(نیٹ نیوز)مائیکروویو اوون کا طریقہ انجینئر پرسی سپینسر نے حادثاتی طور پر دریافت کیا تھا ۔
ریتھیون کارپوریشن میں پرسی بحیثیت انجینئر ملازم تھے ۔ ایک دن وہ ریڈار ڈیوائس پر کام کررہے تھے کہ ان کی جیب میں رکھی چاکلیٹ پگھلنا شروع ہوگئی۔ وہ سمجھ گئے کہ ایسا مائیکرو ویوز شعاعوں کی وجہ سے ہورہا ہے جو ڈیوائس سے خارج ہورہی ہیں۔پرسی نے پھر مائیکرو ویو میں رکھی گئی دنیا کی پہلی غذا پاپ کارن پر تجربہ کیا اور وہ بھی کامیاب رہا۔
نتائج کو سامنے رکھ کر مائیکرو ویوز شعاعوں کو ایک محفوظ ڈبے میں بند کرنے کا سوچا گیا۔8 اکتوبر1945میں پرسی نے سند ایجاد کیلئے درخواست دائر کردی جس کے بعد پرسی نے پہلے مائیکروویو اوون کی نمائش کی جس کا سائز ریفرجیریٹر کے برابر تھا تاہم ایجاد کے بعد دہائیوں تک اسے عام گھریلو استعمال کیلئے نہیں پیش کیا گیا۔ 1967 میں جاکر پھر مائیکرو ویو مارکیٹ میں فروخت کیلئے آیا۔