غیرمعمولی طور پر بڑی آنکھوں والا قدیم و معدوم کیکڑا
کولمبیا(نیٹ نیوز)ایک قدیم و معدوم کیکڑے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی آنکھیں غیرمعمولی طور پر بڑی تھیں جن کی وجہ سے شاید یہ بہت دور تک دیکھ سکتا تھا اور آسانی سے شکار کرسکتا تھا۔
اس کیکڑے کے رکازات 2019 میں امریکی ریاست کولمبیا اور وایومنگ میں الگ الگ مقامات سے دریافت ہوئے تھے جن کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ وہ تقریباً ساڑھے نو کروڑ سال قدیم ہیں۔ مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ابھار واقعی میں ان کیکڑوں کی ‘مرکب آنکھیں’ تھیں۔ مطلب یہ کہ مکھیوں کی طرح ان کیکڑوں کی ہر آنکھ درجنوں اور سیکڑوں چھوٹی چھوٹی آنکھوں سے مل کر بنی تھی۔اس کے علاوہ، یہ آنکھیں کسی حفاظتی سانچے میں بند نہیں تھیں بلکہ کیکڑے کے جسم سے گویا باہر کو لٹکی ہوئی تھیں۔ یہ تحقیق ‘آئی سائنس’ ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے ۔