نیوزی لینڈ میں نوجوان کے کان سے لال بیگ برآمد

نیوزی لینڈ میں نوجوان کے کان سے لال بیگ برآمد

آکلینڈ(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کا ایک شہری اس وقت خوفزدہ ہوگیا جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے کان میں لال بیگ موجود ہے ۔

کیوی شہری زین ویڈنگ نے سوچا کہ تیراکی کیلئے جانے کے بعد اس کا بایاں کان بند ہوگیا ہے ، اسی شام وہ اپنے صوفے پر سو گیا اور کان بند ہوکر بیدار ہوا۔زین نے کان میں ہلچل بھی محسوس کی جیسے اس کے کان میں کوئی چیز چل رہی ہو ، دو راتیں تکلیف کی وجہ سے بیدار رہنے کے بعد اس نے اپنے آپ کو ماہر ڈاکٹر سے ملنے کیلئے کان کے کلینک سے رجوع کیا۔کیوی شہری نے بتایا کہ ‘ڈاکٹر نے کان میں دیکھنے کے ایک سیکنڈ کے اندر اس نے اسے ایک کیڑے کے طور پر پہچان لیا لیکن وہ بھی چونگ گئی اسے یقین نہیں آیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے ویڈنگ کے کان سے مردہ لال بیگ نکالنے کیلئے سکشن ڈیوائس اور چمٹی لی اور اسے ایک یادگار کے طور پر ماہر کو دیا کیونکہ اس نے پہلے کبھی کوئی کیڑا نہیں نکالا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں