زیر سمندر مچھلیوں کی کالونی دریافت، کروڑوں گھر موجود
انٹارکٹکا(نیٹ نیوز ) برفانی براعظم انٹارکٹکا کے سمندر میں مچھلیوں کے کروڑوں گھر پر مشتمل کالونی دریافت ہوئی ہے ، اس کالونی میں مچھلیوں کے تقریباً 6 کروڑ گھر یا گھونسلے موجود ہیں۔
بحری حیاتیات کے حوالے سے تحقیق کرنے والے ماہرین کو سمندری فرش پر آئس فش نامی مچھلیوں کی بڑی آبادی ملی ہے ۔ سائنس دان برف توڑ جہاز میں سوار ہوکر سمندر سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے جدید ترین اور حساس جدید کیمرہ سے ان مچھلیوں کو دیکھا۔ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم جرمن آئس بریکر نامی جہاز پر سوار تھی اس دوران لیلیان بورنیگر نامی پی ایچ ڈی کی طالب علم نے سمندری فرش پر مچھلیوں کے غول کو ملاحظہ کیا۔لیلیان نے جدید ترین کیمرے سے مچھلیوں کے کروڑوں گھروں کو دیکھا۔ یہ کالونی 240 مربع کلومیٹر وسیع تھی جبکہ ہر 25 سینٹی میٹر پر ایک مچھلی کا گھر تھا۔