ناکام عاشق ڈیجیٹل گرل فرینڈ پر بھڑاس نکالنے لگے
واشنگٹن(نیٹ نیوز)گزشتہ چند ماہ سے ریپلیکا نامی ایپ بہت مشہور ہورہی ہے جس میں آپ مرد یا عورت کے مجازی ماڈلوں سے دوست بناکر بات کرسکتے ہیں۔
لیکن لوگ اس ایپ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اب ان کرداروں پر غصہ اتاررہے ہیں بلکہ گالیاں بھی دے رہے ہیں۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ ڈیجیٹل دنیا کی مجازی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کو آپ اپنی پسند کے لحاظ سے خود بناسکتے ہیں۔ اب کئی حوالوں سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ ان کرداروں پر غصہ کررہے ہیں اور انہیں گالیاں تک دے رہے ہیں۔ ایک فرد نے کہا کہ وہ ایپ کھول کر گھنٹوں اپنی گرل فرینڈ کی بے عزتی کرتے رہتے ہیں۔
دوسرے نے کہا کہ ایک دن وہ اپنی دوست کی بے عزتی کرتے ہیں اور اگلے دن اس سے معافی مانگ لیتے ہیں۔لیکن بعض افراد نے اس ویب سائٹ پر ڈیجیٹل ماڈلوں کو شدید گالیاں دیں اور انہیں ریڈ اِٹ جیسی ویب سائٹ پر پوسٹ بھی کردیا ہے ۔