جاپانی ساحل کے نیچے زلزلوں کی وجہ بننے والی چٹان دریافت

جاپانی ساحل کے نیچے زلزلوں کی وجہ بننے والی چٹان دریافت

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جنوبی جاپان کے ساحل کے نیچے ایک آتشیں چٹان دریافت ہوئی ہے جو ایک طرح سے مقناطیس یا برقی سلاخ کا کردار ادا کرتے ہوئے بہت طاقتور زلزلوں کی وجہ بن سکتی ہے ۔

 اس کے مفصل تھری ڈی نقشے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکٹانوک پلیٹوں کی توانائی اس چٹان کی اطراف پہنچتی ہے اور دھیرے دھیرے جمع ہورہی ہے ۔ اس اہم تحقیق سے جاپان میں رونما ہونے والے ممکنہ زلزلوں کی پیشگوئی میں سہولت ہوگی تو دوسری جانب آتشیں چٹان اور ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان ربط جاننے میں بھی مدد ملے گی۔بحری ارضی سائنس و ٹیکنالوجی ایجنسی کے سینئر سائنسدان سیوشی کوڈیرا نے بتایا کہ ہم درست طور پر نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں کہاں اور کس وقت بڑے زلزلے رونما ہوں گے لیکن ڈیٹا اور ماڈلنگ سے اس کا درست اندازہ ضرور لگایا جاسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں