سانپ اور پورے بچھو کا سوپ، چین کی مشہور سوغات
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں حشرات کھانے کی روایت بہت قدیم ہے لیکن حال ہی میں سانپ اور سالم بچھو کے سوپ تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔
اگرچہ یہ زہریلے بھی ہوسکتے ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت اسے بدن کے اندر فاسد مواد صاف کرنے کیلئے استعمال کرتی ہے ۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ڈی ٹاکس فکیشن میں مدد دیتا ہے ۔چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں ڈیپ فرائی بچھو بطور گوشت کھایا جاتا ہے لیکن دیگر علاقوں میں لوگ سانپ اور بالخصوص بچھو کا سوپ بنانا پسند کرتے ہیں۔ماہرین بار بار خبردار کرچکے ہیں کہ بچھومیں زہر کی کچھ نہ کچھ مقدار موجود رہتی ہے ۔
یہ زہر نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے لیکن لوگوں کیمطابق زہر ہی زہر کو مارتا ہے ۔ ان کے مطابق یہ جسمانی زہرربائی کا ایک بہترین نسخہ بھی ہے ۔ چینی ادویہ میں بچھو اور سانپ کھانے سے گٹھیا، بلڈ پریشر اور جلد کے امراض ختم ہوتے ہیں۔ گرمیوں میں یہ جسمانی حدت بھی کم کرتے ہیں۔