اہرامِ مصر میں ‘پراسرار خالی جگہیں’ کھوجنے کا منصوبہ

 اہرامِ مصر میں ‘پراسرار خالی جگہیں’ کھوجنے کا منصوبہ

قاہرہ(نیٹ نیوز)امریکی،مصری اور برطانوی ماہرین نے مشترکہ طور پر ایک ایسے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ کائناتی شعاعوں کی مدد سے اہرامِ مصر میں دریافت ہونے والی پراسرار خالی جگہوں کو زیادہ تفصیل سے دیکھ سکیں گے ۔

امریکا کی فرمی نیشنل ایکسلریٹر لیبارٹری، ورجینیا یونیورسٹی، ورجینیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی، شکاگو یونیورسٹی اور ییل یونیورسٹی کے علاوہ، مصر کی قاہرہ یونیورسٹی اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے سائنسدانوں نے مشترکہ منصوبہ ترتیب دیا۔اس منصوبے کے تحت موجودہ کے مقابلے میں 100گنا طاقتور میوآن ڈٹیکٹر بنایا جائے گا، جس سے ان پراسرار خالی جگہوں کی زیادہ تفصیلات ہمارے سامنے آسکیں گی۔ ڈٹیکٹرز جسامت میں اتنے بڑے ہوں گے اہرامِ مصر کے اندر نہیں لے جائے جاسکیں گے ۔لہٰذا انہیں ‘عظیم ہرم’ کے باہر رکھتے ہوئے ، مختلف زاویوں سے اس ہرم میں پوشیدہ خالی مقامات کی عکس بندی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں