دنیا کی سب سے پتلی گھڑی، قیمت میں سب سے بڑی
روم(نیٹ نیوز)نامور بین الاقوامی کمپنی نے دنیا کی سب سے پتلی دستی گھڑی بنائی ہے لیکن قیمت میں اس چھوٹی گھڑی نے سب کو مات دے دی ہے ۔بلغاری Octo Finissimo Ultra نامی یہ گھڑی صرف 0.07 انچ یعنی (1.8 ملی میٹر) موٹی ہے ۔
یہ لگژری گھڑی سینڈ بلاسٹڈ ٹائٹینیم سے بنی ہوئی ہے جب کہ اس کی پشت ٹنگسٹن کاربائیڈ سے بنی ہے ۔ گھڑی کے اوپر بائیں جانب ایک ‘‘کوئیک ریسپانس کوڈ’’ ہے جو کہ نان فنجیبل اور میٹاورس کوڈز کے ساتھ رابطے کی سہولت دیتا ہے تاکہ مکینیکل دنیا کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑا جاسکے ۔گھڑی کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباْ 8 کروڑ روپے ہے ۔بلغاری واچ ڈویژن پروڈکٹ تخلیق کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیبریزیو بوناماسا سٹیگلیانی کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ریکارڈ توڑے ہیں میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کیونکہ ہم نے ایک بہت ہی نایاب چیز تیار کی ہے۔