شکل بدلنے والا ‘مقناطیسی سلائم’ روبوٹ تیار کر لیا گیا

شکل بدلنے والا ‘مقناطیسی سلائم’ روبوٹ تیار کر لیا گیا

لندن(نیٹ نیوز)بچے سلائم سے کھیلنا پسند کرتے ہیں اور اب عین اسی طرز پر ایک روبوٹ بنایا گیا ہے جو ایک ہی وقت میں ٹھوس بھی ہے اورمائع بھی ہے۔

یہ روبوٹ اپنی اشکال بدل کر پیچیدہ ترین شکل اختیار کرسکتا ہے ۔ اس کی مدد سے جسم کے اندر مختلف اشیا کو گرفت کیا جاسکتا ہے ۔وہ دن دور نہیں جب اسی روبوٹ کی مدد سے غلطی سے نگلے جانے والی اشیا کو بھی اس روبوٹ سے پکڑ کر بدن سے باہر نکالنا ممکن ہوگا۔ روبوٹ بھی سلائم سے ہی بنایا گیا ہے جس کی بدولت چھوٹے دھاتی موتیوں کو گھیر کر گرفت کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مقناطیسی میدان کے لحاظ سے روبوٹ مختلف شکلیں اختیار کرسکتا ہے اور اسے مختلف سمتوں میں دوڑایا جاسکتا ہے ۔ پہلے مرحلے میں اسے طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اگر بچہ کوئی چیز نگل لے تو یہ روبوٹ بیرونی مقناطیسی میدان کے تحت اس شے کو حلق سے نکالنے کا کام بھی کرسکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں