ہسپانوی غوطہ خور نے سالگرہ کے دن وھیل کی جان بچالی
سپین(نیٹ نیوز)ہسپانوی غوطہ خور اور بحری حیاتیات کی ماہر خاتون نے عین اپنی سالگرہ والے دن جال میں الجھی ایک وھیل کو بچایا جسے وہ اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دے رہے ہیں۔32 سالہ آبی حیاتیات کی ماہر گائگی ٹوراس نے جال میں پھنسی وھیل کو بچایا جس کی موت یقینی تھی۔
یہ ایک 12 میٹر طویل ہمپ بیک وھیل تھی جو پلاسٹک کے ایک بڑے جال میں الجھی ہوئی تھی۔بے زبان وھیل سپین کے شہر مالورکا کے بیلیرک جزیرے کے پاس دکھائی دی تھی جس کی پیٹھ پر پلاسٹ کی نیلی موٹی تاریں نمایاں تھیں۔ جال کاٹنے کیلئے اضافی نفری بلائی گئی اور 45 منٹ کی مسلسل کوشش کے بعد وھیل کو تکلیف دہ چنگل سے نجات دلادی گئی۔ گائگی نے بتایا کہ پہلے دس سیکنڈ تک وہ بہت پریشان تھیں جب جال کی رسیاں کٹتی گئیں تو ایک موقع پر وھیل نے خود بھی ہل کر اپنے آپ کو آزاد کروالیا۔