ہالینڈ،زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کا منصوبہ

ہالینڈ،زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کا منصوبہ

ایمسٹر ڈیم(نیٹ نیوز)ہالینڈ کے شہروں میں آبادی میں اضافے اور سائیکل سواروں کی پارکنگ میں کمی کی وجہ سے اب سب سے بڑے شہر میں ملک کی سب سے بڑی سائیکل پارکنگ تعمیر کی جارہی ہے جو درحقیقت زیرِ آب قائم کی جائیگی۔

ایمسٹرڈیم میں قائم یہ پارکنگ ملک میں سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ ہوگی جو خود تعمیراتی عجوبہ بن سکتی ہے ۔ اسے آئی جے دریا کی ایک شاخ اوپن ہیون فرنٹ کے نیچے بنایا جائے گا جبکہ دوسری پارکنگ بھی اسی دریا پر تعمیر ہوگی۔یہاں ایک وقت میں11000سائیکلیں رکھی جاسکتی ہیں۔ 2019 میں تعمیراتی کام شروع ہوا اور اب تکمیل کے قریب ہے ۔ اسے بنانے کیلئے بڑے بڑے پمپوں سے پانی باہر نکالا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایمسٹرڈیم شہر میں ہی سائیکلوں کی کل تعداد 9 لاکھ سے زائد ہے اور روزانہ 6 لاکھ سے زائد سائیکلیں سڑکوں پر ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ پارکنگ کا مسئلہ گھمبیرصورتحال اختیار کرچکا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں