بھارت میں بپھرے اونٹ نے اپنے مالک کا سر چبا ڈالا

بھارت میں بپھرے اونٹ نے اپنے مالک کا سر چبا ڈالا

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست راجستھان میں بپھرے اونٹ نے اپنے مالک پر حملہ کر کے اس کا سر چبا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رسی سے بندھا اونٹ علاقے سے گزرنے والے اونٹوں کو دیکھ کر ان کے ساتھ شامل ہونے کے لیے رسی تڑوا کر بھاگا۔

رپورٹس کے مطابق اونٹ کو پکڑنے کی کوشش کے دوران اس نے اپنے مالک کو سر اور گردن سے دبوچ کر زمین پر پٹخ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سارا واقعہ دیکھنے والے گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بپھرے اونٹ کو دوبارہ درخت سے باندھ کر اس کو لاٹھیاں مار مار کر ہلاک کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق  اونٹ کے حملے کی وجہ سے مرنے والے شخص کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں