انڈونیشیا ،انٹرنیٹ پر 3 کلو وزنی کیلے دیکھ کر لوگ حیران

انڈونیشیا ،انٹرنیٹ پر 3 کلو وزنی کیلے دیکھ کر لوگ حیران

جکارتہ(نیٹ نیوز)کیلا غذائیت سے بھرپور پھلوں میں سے ایک ہے، اس سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اکثر لوگ اسے زیادہ تعداد میں بھی کھاتے ہیں۔

 لیکن اب ایسا کیلا سامنے آیا ہے جسے شائد ہی ایک انسان پورا کھا سکے ۔انڈونیشیا کے قریب ایک جزیرے میں اگنے والے کیلوں کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے ، اس ویڈیو میں دکھائی دینے والے کیلے نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس جزیرے پر اگنے والے کیلے کا وزن 3 کلو کا ہوتا ہے اور اس کا درخت ناریل کے درخت جتنا طویل ہوتا ہے ۔رپورٹس کے مطابق اس کیلے کو مکمل تیار ہونے میں تقریباً 5 سال لگتے ہیں اور اس لیے یہ اتنا زیادہ نہیں اگایا جاتا۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر متعدد لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی لوگوں نے اس پھل کو خود وہاں جا کر دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں