جاپانی افسر کو سگریٹ نوشی پر4512مرتبہ جرمانہ

جاپانی افسر کو سگریٹ نوشی پر4512مرتبہ جرمانہ

اوساکا(نیٹ نیوز)جاپانی سول افسر نے کل 14 برس میں لگ بھگ 4512 مرتبہ سگریٹ نوشی کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی اور اس مد میں 11 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کیا۔۔

جو پاکستانی روپوں میں 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم بنتی ہے ۔جاپان میں دفاتر میں سگریٹ نوشی کے قوانین بہت سخت ہے لیکن ڈائریکٹر درجے کے ایک سرکاری افسر نے ہزاروں مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی اور خوشی خوشی جرمانہ بھی ادا کیا۔ یہ رقم اس کی تنخواہ سے منہا کی گئی جو اب 31 لاکھ روپے یعنی 11 ہزار ڈالر بنتی ہے ۔یوں 61 سالہ افسر نے 14 برس 6 ماہ کے دوران کل 4512 مرتبہ سگریٹ نوشی کی اور یوں اپنے قیمتی وقت کے 355 گھنٹے صحت اور رقم کی بربادی میں ضائع کردئیے ۔ اس نے کئی مرتبہ تمباکو نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کی اور امیدوار سے انٹرویو کے دوران بھی سگریٹ پیتا رہا۔ افسر مجموعی طور پر 14 لاکھ جاپانی ین جرمانہ دے چکا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں