نیند کی کمی ہمدردی کے جذبے کو کم کر دیتی ہے

نیند کی کمی ہمدردی کے جذبے کو کم کر دیتی ہے

برکلے (نیٹ نیوز)نیند کی کمی کا تعلق دل کی بیماری، خراب موڈ اور تنہائی پسندی سے ہوتا ہے لیکن نئی تحقیق کے مطابق یہ مشکل گھڑی میں کسی کے کام آنے کے جذبے کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

محققین نے نیند کی کمی اور سخاوت کے جذبے کے درمیان تعلق کی جانچ کیلئے کیے گئے تجربے میں پایا کہ نیند کی کمی لوگوں میں دوسروں کی مدد کرنے کے رجحان کو کم کرتی ہے ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے نیورو سائنسدان ایٹی بین سائمن نے کہا کہ نیند کی کمی ہمارے سماجی تجربات اور جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں اُس کے زاویوں کو نئے طریقے سے تشکیل دے دیتی ہے ۔پی ایل او ایس بیالوجی نامی جریدے میں شائع مطالعے سے پتہ چلا کہ کام کے ہفتے میں مقامی طور پر قائم ایک غیر منفعتی تنظیم کو جو عطیات کی فراہمی ہوتی تھی، اس میں تقریباً 10 فیصد کمی واقع ہوئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں