آڑو کے پھول اور گٹھلی جلد کو شگفتہ رکھنے کیلئے مفید قرار

آڑو کے پھول اور گٹھلی جلد کو شگفتہ رکھنے کیلئے مفید قرار

لاہور(نیٹ نیوز)گرمیوں کے پھلوں میں آڑو کا نام بھی شامل ہے، جس میں قدرت نے بے پناہ خواص چھپا رکھے ہیں۔

آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز سے بھرپور اس پھل کے استعمال سے کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر اور کینسر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق آڑو ٹائپ 1 ذیابیطس میں اعلیٰ غذائی ریشہ کے باعث خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے ۔آڑو میں جو سرخ نارنجی رنگ کا مادّہ ہوتا ہے ، اسے بیٹا کیروٹین کہتے ہیں جو آنکھوں کو صحت مند رکھنے والا اہم وٹامن ہے ۔ گٹھلی اور آڑو کے پھول کو پیس کر اگر اسے جلد پر لگایا جائے تو جلد کی شگفتگی برقرار رہتی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں