12سال سے مفلوج شخص برقی پیوندلگنے پر چلنے لگا

12سال سے مفلوج شخص برقی پیوندلگنے پر چلنے لگا

جنیوا(نیٹ نیوز) 40 سالہ گیرٹ جان اوسکم اب 12 برس بعد اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑا ہونے کے بعد دھیرے دھیرے چلنا سیکھ رہے ہیں، ایک حادثے کے بعد وہ چلنے پھرنے سے معذور تھے ۔

گیرٹ اوسکم پہلے مریض ہیں جن کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں جدید برقی پیوند لگایا گیا ہے ۔ ایک پیوند دماغ میں ہے جو ان کے خیالات پڑھ کر انہیں دوسری چپ کی بدولت ٹانگوں اور پیروں تک بھیجتا ہے ۔ برطانوی فلاحی تنظیم ’’اسپائنل ریسرچ‘‘ کے مطابق یہ تجرباتی عمل ہے جس کے بہت حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں،مریض اب کھڑاہونے کیساتھ سیڑھیاں بھی چڑھ رہاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں