سٹرابری میں عمر بڑھنے کی رفتارسست کرنے کی صلاحیت موجود

سٹرابری میں عمر بڑھنے کی رفتارسست کرنے کی صلاحیت موجود

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سٹرابری کو توانا رنگ اور ذائقہ دینے والے کیمیکل انسانوں میں ممکنہ طور پر۔۔۔

 عمر بڑھنے کی رفتار کو سست کر سکتے ہیں، زومبی خلیوں کو مارنے والا سٹرابری میں موجود یہ خاص مرکب فائسٹِن کے نام سے جانا جاتا ہے ۔یونیورسٹی آف مینیسوٹا میں انسٹیٹیوٹ آف بائیولوجی آف ایجنگ اینڈ میٹابولزم کے شریک ڈائریکٹر پال روبنز سالوں سے فائسٹِن کا مطالعہ کر رہے ہیں اور وہ یہ دیکھ کر حیران ہوئے ہیں کہ یہ مرکب کس طرح تجربہ گاہ میں موجود چوہوں کو صحت مند رکھ سکتا ہے اوران کی عمر بڑھا سکتا ہے ،انسانوں پربھی اس کا جلد تجربہ کیاجائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں