ٹوتھ پیسٹ سونے چاندی کے زیورات صاف کرنے کیلئے کارآمد

ٹوتھ پیسٹ سونے چاندی کے زیورات صاف کرنے کیلئے کارآمد

لاہور(نیٹ نیوز)دانتوں کی صفائی اور سفیدی کیلئے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تو بہت عام ہے جو انہیں مضبوط بھی بناتے ہیں۔

 تاہم ٹوتھ پیسٹ دانتوں سے ہٹ کر سونے یا چاندی کے زیورات کوبھی صاف کرنے کی صلاحیت رکھاہے ، ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سی مقدار زیورات کے اوپر لگا کر انہیں اپنی انگلیوں کی پوروں سے رگڑیں اور پھر اسے کپڑے کے کسی ٹکڑے سے صاف کردیں۔پیاز یا لہسن کو کاٹنے کے بعد ہاتھوں میں بو دھونے کے بعد بھی باقی رہتی ہے مگر تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کو ہتھیلی پر مل لینا اس بو سے موثر طریقے سے جان چھڑانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں