بحرالکاہل کی گہرائیوں سے5ہزار سے زائد آبی حیات دریافت

بحرالکاہل کی گہرائیوں سے5ہزار سے زائد آبی حیات دریافت

لندن(نیٹ نیوز)بحرالکاہل کے ایک گہرے علاقے کلیریئن کلِیپرٹن زون میں5000سے زائد نئے اقسام کے جاندار دریافت ہوئے ہیں۔ہوائی اور۔۔

میکسیکو کے درمیان 60 لاکھ مربع کلو میٹر پر محیط کلیریئن کلِپرٹن زون سمندر کی تہہ کا ایک ایسا خطہ ہے جہاں مستقبل میں کان کنی متوقع ہے ۔محققین کے مطابق انہوں نے اس خطے میں5ہزار578نئی اقسام کی حیات دریافت کی جن میں سے 92 فی صد سائنس میں بالکل نئی ہیں۔تحقیق کی سربراہ مصنفہ میوریل ریبون کے مطابق اس خطے سے تعلق رکھنے والی 438 حیات کے متعلق معلوم ہے لیکن ایسی 5 ہزار 142 بے نام انواع ہیں جن کے غیر رسمی نام ہیں۔ ان حیات کے متعلق تفصیلات موجود نہیں ہیں ۔ شناخت کیے جانیوالے جانداروں میں آرتھروپوڈز، جھینگے ،کیکڑے جیسے بغیر ریڑھ کی ہڈی والے خول دار جاندار جبکہ دیگر میں اینیلِڈ اور نیماٹوڈا گروپ کے کیچوے شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں