کنگزلے لیک،فلوریڈا میں واقع دنیا کی سب سے گول جھیل

کنگزلے لیک،فلوریڈا میں واقع دنیا کی سب سے گول جھیل

فلوریڈا(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں موجود جھیلیں ہر شکل، بناوٹ اور سائز کی ہوتی ہیں، لیکن اگر کسی جھیل کی گولائی دائرے کی طرح ہونے کی بات کی جائے تو پھر آپ کو قدرتی طور پر مکمل گول جھیل صرف امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود ‘کنگزلے لیک’ یا ‘سلور ڈالر لیک’ ہی نظر آئے گی۔

کنگزلے جھیل دنیا کی سب زیادہ گولائی میں پھیلی ہوئی جھیل ہے ۔ یہ فلوریڈا کی کلے کاؤنٹی میں واقع ہے اور گرمیوں میں لوگوں کی پسندیدہ تفریح گاہ کے طور پر مشہور ہے ۔ البتہ بہت کم لوگوں کو یہ خاص بات معلوم ہے کہ یہ جھیل غیرمعمولی طور پر گول شکل کی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی گولائی کا اندازہ آپ کو اسی وقت ہوگا جب آپ اسے بہت زیادہ بلندی سے دیکھیں گے ۔ کنگزلے جھیل انسانوں کی بنائی ہوئی نہیں بلکہ یہ قدرتی طور پر وجود میں آئی ہے ۔ اس کا قطر ایک کونے سے دوسرے تک دو میل جبکہ مجموعی گولائی ساڑھے پانچ میل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں