پاکستانی 2 روپے کا کرنسی نوٹ لاکھوں میں برائے فروخت

پاکستانی 2 روپے کا کرنسی نوٹ لاکھوں میں برائے فروخت

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کا 1949 میں جاری کردہ دو روپے مالیت کا نادر کرنسی نوٹ انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے دستیاب ہے جس کی قیمت پانچ لاکھ سے زائد ہے۔۔

 ای بے نامی سائٹ پر 1949 کا ایک پرانا 2 روپے مالیت کا پاکستانی نوٹ 5 لاکھ روپے میں فروخت کے لیے موجود ہے جب کہ اس کے ہمراہ 20 ڈالرز کی ترسیل چارجز بھی ادا کرنے ہوں گے یوں یہ پاکستانی نوٹ جو بھی خریدے گا اس کو پاکستانی 5 لاکھ 73 ہزار میں ادا کرنے ہوں گے ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ اس منفرد اور مہنگے ترین پاکستانی نوٹ کو خریدنے میں دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں اور 9 لوگوں نے اسے اپنی چیک لسٹ میں بھی شامل کر لیا ہے ۔زاہد حسین کے دستخط والا 2 روپے کا اچھی کوالٹی کے اس نوٹ کی ادائیگی ماسٹر کارڈ، گوگل پے ، ویزا، پال پے اور ڈسکوور کے ذریعے قبول کی جا رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں