طیارے پر سوار ہونے سے قبل اپنا وزن بھی کروانا ہوگا

 طیارے پر سوار ہونے سے قبل اپنا وزن بھی کروانا ہوگا

پریٹوریا(نیٹ نیوز)فضائی سفر کے دوران مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام مسافروں کی سخت چیکنگ کی جاتی ہے ، اب نیوزی لینڈ کی ایئر لائن نے ایک اقدام متعارف کروا دیا جس سے مسافر پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

ایئر نیوزی لینڈ نے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کا وزن کرنا شروع کردیا، جون کے مہینے میں ایئر نیوزی لینڈ کے 10 ہزار سے زیادہ مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے پیمانے پر کھڑے ہو کر اپنا وزن کروانے کی ضرورت ہوگی۔ایئر لائنز کے مطابق یہ اقدام طیارے کے محفوظ اور مؤثر آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے اور یہ ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک ضرورت بھی ہے ۔اس نئے طریقہ کار کا اطلاق 2021 میں گھریلو ایئر لائنز کے مسافروں پر کیا گیا تھا اور اب جبکہ وبائی امراض کے پیش نظر عالمی سفر دوبارہ شروع ہو گیا ہے تو وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کا وزن کیا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں