وکٹوریا ہاربر پر پلاسٹک کی 2دیوہیکل 18میٹرلمبی بطخوں کا ڈیرہ

وکٹوریا ہاربر پر پلاسٹک کی 2دیوہیکل 18میٹرلمبی بطخوں کا ڈیرہ

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر میں ربڑ کی انفلیٹ ایبل دیوہیکل بطخوں کی نمائش کی گئی۔

 پہلی نمائش دس برس قبل کی گئی تھی جس میں صرف ایک بطخ شامل تھی تاہم اس بار 2بطخیں نمائش میں شریک تھیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ان بطخوں کو دیکھنے کی سیاحوں کی بڑی تعداد وکٹوریاہاربر کا رخ کررہی ہے ،دنوں 18میٹر لمبی بطخیں عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔ایک سیاح کا کہناتھاکہ مجھے لگتاہے کہ یہ بطخیں خوشی اور اچھی قسمت کی علامت ہیں۔ امید ہے کہ تمام اکیلئے زندگی گزارنے والے لوگوں کوبھی ان کا ساتھی مل جائیگا جیسے یہ ایک بطخ سے 2بطخیں ہوگئی ہی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں