انناس بڑھاپے میں نظر کوکمزوری سے بچانے میں مددگار

انناس بڑھاپے میں نظر کوکمزوری سے بچانے میں مددگار

لاہور(نیٹ نیوز)انناس کا پھل اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے، یہ سارا سال ہی دستیاب ہوتا ہے تاہم مارچ سے جولائی تک اس کا خاص سیزن ہوتا ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کے مطابق 165 گرام انناس کی قاشوں سے بھرے ایک پیالے میں 74 حرارے ، چکنائی صفر، کولیسٹرول صفر، سوڈیم 2 ملی گرام، پوٹاشیئم 206 ملی گرام، مجموعی کاربو ہائیڈریٹس 19.5 گرام ،مٹھاس 13.7 گرام، پروٹین ایک گرام، وٹامن 28 ملی گرام اور کیلشیئم 21 ملی گرام ہوتا ہے ۔انناس جسم کو طاقتور اور توانا بناتا ہے ،بڑھاپے کیوجہ سے نظر کی کمزوری کا خطرہ بھی انناس کھانے سے گھٹ جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں