معصوم شرارتی گلہریوں نے امریکا کو تاریکی میں ڈبو دیا

معصوم شرارتی گلہریوں نے امریکا کو تاریکی میں ڈبو دیا

مونٹانا(نیٹ نیوز)دیکھنے میں انتہائی معصوم مگر شرارتی گلہریوں نے سپر پاور امریکا کے ایک شہر کی بجلی ہی بند کر دی۔

موٹنانو شہر کے باسیوں کو دو روز میں تین بار بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی وجہ کوئی فالٹ نہیں بلکہ شرارتی گلہریاں تھیں۔بجلی فراہمی کے ادارے نارتھ ویسٹرن انرجی نے کہا کہ مسولا، مونٹ میں دو دنوں کے دوران تین بار بجلی کی بندش ہوئی۔ نارتھ ہفتے کو تقریباً 14,500 صارفین 45 منٹ تک بجلی سے محروم رہے جس کی وجہ گلہریاں بنیں۔نارتھ ویسٹ انرجی کا کہنا ہے کہ گلہریاں صرف بجلی بندش کی وجہ ہی نہیں بنیں بلکہ ایک گلہری نے تو سب سٹیشن پر سامان کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔مونٹانا شہر میں یوٹیلیٹی حکام نے بجلی بندش واقعات کی تحقیقات کے بعد بیان جاری کیا ہے کہ بجلی کی بندش کی ذمے دار گلہریاں تھیں اور یہ بریک ڈاؤن گلہریوں کی طرف سے آلات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں