میکسیکو میں‘‘ایلینز’’ کا پوسٹ مارٹم، ہوشربا انکشافات

میکسیکو(نیٹ نیوز)میکسیکو میں دو غیر انسانی مخلوقات‘‘ایلینز’’کی باقیات کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
دو غیر انسانی اجسام کی باقیات کو گزشتہ ہفتے میکسیکو یو ایف او کے موضوع پر منعقد ہونے والے کانگریس اجلاس میں پیش کیا گیا تھا ۔ناسا کے ردعمل کے بعد ملٹری سے منسلک جوس ڈی جیسز زلس بینیٹیز نامی فرانزک ڈاکٹر نے صحافیوں کے ایک وفد کو ان ایلینز کے پوسٹ مارٹم ٹیسٹ کو عکس بند کرنے کیلئے مدعو کیا۔ محققین نے بتایا کہ پُراسرار اور مبینہ طور پر ان غیر انسانی ممی شدہ کنکال کا قد چھوٹا اور رنگ چاک ہے ، ان کے دونوں ہاتھوں میں تین انگلیاں اور سر سکڑا ہوا ہے ۔ باقیات میں سے ایک مادہ اپنی موت سے قبل حاملہ تھی۔ رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ ان باقیات کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ یہ ایک ہی کنکال کا حصہ ہیں اور انہیں ادھر ادھر سے جمع کر کے تشکیل نہیں دیا گیا۔