درد کی شکایت پرہسپتال جانیوالے کے پیٹ سے چاقو برآمد
کٹھمنڈو(نیٹ نیوز)نیپال میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان کے پیٹ سے چاقو برآمد ہوا ہے ۔امریکہ کی نیوز ویب سائٹ ‘نیوز وِیک’ کے مطابق یہ واقعہ نیپال میں پیش آیا جہاں 22 برس کا نوجوان پیٹ کے درد کی شکایت لے کر ہسپتال گیا۔۔
اور آپریشن کرنے پر اُس کے پیٹ سے 15 سینٹی میٹر لمبے چاقو کا بلیڈ نکالا گیا۔اس نوجوان کی ہسپتال جانے سے ایک دن قبل کسی سے لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد مقامی ہیلتھ کیئر ورکر نے جسم پر آنے والوں زخم پر ٹانکے لگائے تاہم اس بارے میں کسی کو بھی شک نہیں ہوا کہ اِس نوجوان کے پیٹ میں چاقو موجود ہے ۔مقامی ہیلتھ ورکر نے نوجوان کے ٹانکے لگانے کے بعد اُسے گھر بھیج دیا۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نوجوان کو بھی لڑائی کے واقعے کے بارے میں واضح علم نہیں تھا کیونکہ جب یہ واقعہ ہوا تو اُس وقت وہ شراب کے نشے میں دھت تھا۔