خالی ریفریجریٹر نے بھارتی شہری کو ارب پتی بنا دیا
سان فرانسسکو (نیٹ نیوز)بھارتی شہری اپوروا مہتا نے سامنے موجود ریفریجریٹر سے ذہن میں آنے والے خیال کو عملی جامہ پہنایا تو اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ آج امریکا کی کامیاب ترین کاروباری شخصیات میں سے ہیں ہے۔۔
وہ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر میں خالی ریفریجریٹر دیکھ کر الجھن کا شکار رہتا تھا کہ اب سامان لینے مارکیٹ جانا پڑے گا ایسے ہی انہیں ریفریجریٹر اشیا سے بھرنے کیلئے آن لائن ڈیلیوی کے کاروبار کا آئیڈیا آیا جس کو انہوں نے فوری عملی جامہ پہنایا۔37 سالہ اپوروا نے انسٹاکریٹ کی ایپلیکیشن تیاری ۔آج ‘انسٹاکریٹ’ نامی کمپنی کا دفتر سان فرانسسکو میں قائم ہے اور اپوروا اس کے شریک بانی ہیں۔امریکا کے ‘سکیورٹی ایکسچینج کمیشن’ میں جمع کرائے جانے والے دستاویزات کے مطابق ‘انسٹاکریٹ’ 2012 سے لے کر اب تک 90 کروڑ سے زائد آن لائن آرڈرز ڈیلیور کرچکی ہے ۔