بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنیوالی نینو ربن

بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنیوالی نینو ربن

لندن (نیٹ نیوز)یونیورسٹی کالج لندن کے سائنس دانوں نے ایک ایٹم جتنی فاسفورس نینو ربن بنائی ہے جو بیٹریوں، سُپر کیپیسیٹر اور شمسی خلیوں کی کارکردگی میں بہتری لاسکتی ہے ۔

جرنل آف دی امیریکن کیمیکل سوسائٹی میں شائع تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئی نینو ربن سے منفی 140 ڈگری سیلسیئس سے کم درجہ حرارت پر بھی بجلی گزاری جاسکتی ہے ، جب کہ یہ خالص فاسفورس سے بنی ربن کی انتہائی کارآمد خصوصیات کو بھی رکھ سکتا ہے ۔ٹیم کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ فاسفورس نینو ربن اپنے اندر متعدد جگہوں پر استعمال ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔تحقیق کے سینئر مصنف ڈاکٹرایڈم کلینسی کا کہنا تھا کہ فاسفورس نینو ربن کو آرسینک کے ساتھ ملانے کے تازہ ترین تجربے نے مزید ممکنات کی راہیں کھولی ہیں جن میں بیٹریوں اور سپر کیپیسیٹر کی توانائی کا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور نیئر انفرا ریڈ ڈیٹیکٹر میں اضافہ شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں