ریسٹورنٹ بِل کو نہ بانٹنے پر بوائے فرینڈ کی پولیس کو شکایت

ریسٹورنٹ بِل کو نہ بانٹنے پر بوائے فرینڈ کی پولیس کو شکایت

ماسکو(نیٹ نیوز)روسی پولیس اس وقت ایک نوجوان لڑکی کی تلاش میں ہے جو مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کو ایک ریسٹورنٹ میں اس وقت اکیلے چھوڑ کر چلی گئی جب اس نے بِل کی ادائیگی کو یکساں طور پر بانٹنے کا کہا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ مرد نے اپنی گرل فرینڈ کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروائی جس میں اس نے بتایا کہ وہ اس کے ساتھ ڈیٹ پر گیا اور کھانے کے بعد جب اس نے لڑکی کو بل کی ادائیگی کو برابر برابر تقسیم کرنے کا کہا تو اس نے انکار کردیا اور باہر چلی گئی۔لڑکے نے بتایا کہ لڑکی نے کافی زیادہ کھانے کا آرڈر دیا تھا مگر بل آنے پر لڑکی کے یوں انکار کرنے اور ریسٹورنٹ سے باہر چلے جانے پر اس کو پورے 16,000 روبل ($165) کی چٹی پڑی جسے اس نے اکیلے ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں