جاپان میں 15فٹ اونچا حیرت انگیز روبوٹ تیار
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان نے ہالی ووڈ فلم سیریز ‘ٹرانسفارمرز’ کو حقیقی روپ دے دیا، جاپانی کمپنی نے 15 فٹ اونچا حیرت انگیز روبوٹ تیار کر لیا ہے۔
ٹوکیو میں قائم سٹارٹ اپ Tsubame انڈسٹریز نے 4.5 میٹر لمبا (14.8 فٹ) اور چار پہیوں والا ایک دیوہیکل حیرت انگیز روبوٹ تیار کیا ہے، جس کی قیمت 3 ملین ڈالر رکھی گئی ہے ۔اس روبوٹ کو تیار کرنے میں 2 برس لگے اور اس پر 30 لاکھ امریکی ڈالرز خرچ ہوئے ہیں، یہ 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے، اور اس کے کاک پٹ میں بیٹھ کر بھی اسے آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔ روبوٹ کا نام آر چیکس (Archax) ہے، 3.5 ٹن وزنی اس روبوٹ کی نقاب کشائی اس ماہ کے آخر میں جاپان موبیلٹی شو میں کی جائے گی۔ اس کے دو موڈ ہیں،ایک سیدھا کھڑے ہونے کا ‘روبوٹ موڈ’ اور ایک ‘وہیکل موڈ’ جس میں یہ 10 کلومیٹر (6 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔