سکرین ٹائم کے بچوں کے دماغ پر اثرات شدید نہیں ہوتے

 سکرین ٹائم کے بچوں کے دماغ پر اثرات شدید نہیں ہوتے

لاہور(نیٹ نیوز)بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اچھا خاصا وقت سیل فون ، کمپیوٹر اور ٹیلی ویژن سکرین پر نظریں جمائے گزار دیتے ہیں۔

 ایک حالیہ تحقیقی مطالعے میں ماہرین نے سکرین ٹائم اور بچوں کی دماغی صحت پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا ہے ۔تازہ سٹڈی میں سائنس دانوں نے ابتدائی طور پر 2451 سٹڈیز کا جائزہ لیا جو 18 سال تک کے 20 لاکھ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق تھیں۔ بعدازاں انہوں نے 681سٹڈیز کا انتخاب کیا۔ان سٹڈیز کے جائزے سے سائنس دانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سکرین ٹائم کی طوالت بچوں کی دماغی صحت پر اثرات ضرور مرتب کرتی ہے مگر یہ اثرات دیرپا نہیں ہوتے اور نہ ہی والدین کو اس سلسلے میں فکرمند ہونے کی ضرورت ہے ۔سکرین ٹائم کے منفی اثرات کے بارے میں جو تاثر پایا جاتا ہے وہ درست نہیں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں