6گھنٹے برف میں جمے رہنے کے باوجود بھی خاتون زندہ

6گھنٹے برف میں جمے رہنے کے باوجود بھی خاتون زندہ

مینیسوٹا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست مینیسوٹا میں 1980ء میں جین ہیلیارڈ نامی خاتون 6 گھنٹے برف میں جمے رہنے کے باوجود بھی زندہ بچ گئی تھیں۔

 1980ء کے سال نو کے موقع پر جین ہیلیارڈ کی راستے میں گاڑی خراب ہو گئی۔منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باعث جین نے اپنے دوست ویلے نیلسن سے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا لیکن اپنے دوست کے گھر سے کچھ میٹر دور وہ بے ہوش ہوکر گر گئیں اور 6 گھنٹے تک وہیں گری رہیں، اس دوران ان کے جسم میں حرارت ختم ہو گئی اور وہ جم گئیں۔ نیلسن کیمطابق میں نے ان کی ناک سے چند بلبلوں کو باہر نکلتے دیکھا جس کے بعد میں نے فوری اقدامات کئے جین کے بچنے کی داستان طبی تاریخ کا ایک اہم حصّہ بن گئی،طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ کئی بار انسانی جسم میٹابولزم کو روک کر جسمانی درجۂ حرارت کم کر لیتا ہے اور اس طرح انسانی جسم میں آکسیجن کی خواہش کم ہو جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں