ریٹیلر کی غلطی، امریکی نے تین لاکھ 90 ہزار ڈالر جیت لیے

ریٹیلر کی غلطی، امریکی نے تین لاکھ 90 ہزار ڈالر جیت لیے

ایلی نوائے (نیٹ نیوز)امریکی ریاست ایلی نوائے کے ایک رہائشی کی قسمت اس وقت چمک اٹھی، جب ایک سٹور ریٹیلر کی چھوٹی سی غلطی نے انہیں تین لاکھ 90 ہزار ڈالر جتوا دئیے۔۔

 ۔60 سالہ مائیکل سوپیسٹل کیمطابق وہ نیو بفیلو کے ایک گولو گیس سٹیشن پر رکے جب وہاں موجود ریٹیلر نے غلطی سے انہیں 10 الگ الگ قرعہ اندازیوں کے بجائے ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے 10 لائنوں والا ٹکٹ پرنٹ کر دیا۔مائیکل سوپیسٹل نے بتایا میں نے 20 سال تک سالانہ 25 ہزار ڈالر کے بجائے تین لاکھ 90 ہزار ڈالر کی رقم یکمشت لینے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا پیسہ سفر پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بقیہ رقم بچت کے کھاتے میں ڈال دی ہے ۔گیس ۔لکی فار لائف ٹکٹ مشی گن میں ریاست کے ریٹیلرز سے یا آن لائن صرف ایک کھیل کھیل کر دو ڈالر میں خریدے جا سکتے ہیں، جس میں زندگی بھر کی نقد رقم جیتنے کا بھی موقع ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں