بھارتی مسافر طیارہ فضا میں ‘لیک’ کرگیا،ویڈیو وائرل

بھارتی مسافر طیارہ فضا میں ‘لیک’ کرگیا،ویڈیو وائرل

دہلی (نیٹ نیوز)ایئر انڈیا کے بوئنگ بی 787 میں سوار مسافروں کو اس وقت عجیب صورتحال کس سامنا کرنا پڑا جب ان پر طیارے کی چھت سے پانی ٹپکنا شروع ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی طیارے بوئنگ بی 787 کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر اپنی سیٹوں پر بیٹھے ہیں۔ اسی دوران ڈریم لائنر کا کیبن لیک کرنا شروع ہوگیا اور پانی ان کے سروں پر گرنے لگا۔مذکورہ ہوائی جہاز دہلی سے لندن جارہا تھا جب یہ واقعہ رونما ہوا۔ دوران پرواز ہی اوور ہیڈ سٹوریج ایریا سے پانی لیک ہونا شروع ہوگیا اور مسافر حیران و پریشان ہوگئے ۔ایئر انڈیا کے طیارے میں پانی لیک ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ کئی صارفین نے سوالات اٹھائے کہ کیا ایسا کسی بھی طیارے کے ساتھ ہوسکتا ہے ۔ایک صارف نے ایئر لائن کے دفاع میں لکھا کہ یہ ایک تکنیکی خرابی ہے جو کسی بھی طیارے کے ساتھ پیش آسکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں