کرکرا کھانا وزن کم کرنے میں مددگار قرار

کرکرا کھانا وزن کم کرنے میں مددگار قرار

ویگینِنجین(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کرکرا کھانا وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

نیدرلینڈز کی ویگینِنجین یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق کھاتے وقت اگر کھانا زیادہ چبانا پڑے تو کھانے کی رفتار عمومی رفتار سے نصف کم ہو جاتی ہے جبکہ پیٹ بھرنے کا احساس بھی جلدی ہوجاتا ہے جس کے سبب 20 فی صد کم کھانا کھایا جاتا ہے ۔ تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر سیارن فورڈے کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس بات کے اب ایک دہائی سے زیادہ کے شواہد موجود ہیں کہ لوگ اس ساخت کا کھانا پسند کرتے ہیں جو ان کو سست کھانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ جیسے کہ کرکرے ، سخت یا زیادہ چبانے والے کھانے حراروں کی کم کھپت میں مدد دے سکتے ہیں جبکہ اطمینان مکمل کھانے کے برابر ہی فراہم کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں